Add

Wednesday, May 9, 2018

Think about it.

ذرا سوچئے 

1) نماز سے دوری ... ✔

2) کیبل پر ناچ گانا✔

3) موبائل پر ساری رات
     گفتگو کرنا .......... ✔

4) لڑکیوں کا پردہ
If     نہ کرنا ........... ✔

5) سود یعنی سود ورزش
    سے لیا جانا ........... ✔

6) ماں باپ کی عزت نہ کرنا
          ................. ✔

7) زنا جیسے کبیرہ گناہ
     ورزش سے ہونا ..... ✔

8) موبائل پہ گندے میسج✔

9) سنتوں کا مذاق اڑانا✔

10) گالی گلوچ كرنا✔
       وغیرہ وغیرہ ...

اور بھی نہ جانے کتنے
شدید گناہ روز بروز
ہم سے سرزد ہو رہے ہیں


اگر ہر مسلمان اب
تین بار ...


استغفراللہ ..
استغفرالل ...
استغفراللہ ...

کہہ دے اور اپنی حیثیت
کے مطابق شئر کر دے تو
کچھ دیر میں اربوں کی تعداد میں
استغفار ... یعنی ..
(اللہ سے اپنے گناہوں کی
معافی اور اللہ سے
مغفرت طلب کرنا) ...

... اللہ کے عذاب کو
ٹال سکتے ہیں ...

اگر اللہ کا خوف ہے
تو شئر کرنا .... بہت ہی پیارا میسج ہے اپنے دوستوں کو ضرور بھیجیں.

🔵میرے سوالات اور
🔴قران کے جواب

🔵میں نے کہا: تیری مدد کیسے ملے گی یا رب؟
جواب ملا:
🔴صبر اور نماز سے مدد لیا کرو.

🔵میں نے کہا: میں بہت گناہ گار ہوں.
جواب ملا:
🔴اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو اللہ ہر گناہ بخش دے گا.

🔵میں نے کہا: میرے دل کو سکون نہیں ہے.
جواب ملا:
🔴بےشک اللہ کی یادسے  ہی دل کو اطمینان ہے.

🔵میں نے کہا: میں بہت اکیلا ہوں.
جواب ملا:
🔴بےشک ہم رگ جان سے بھی زیادہ قریب ہیں.

🔵میں نے کہا: مجھے کوئی یاد نہیں کرتا.
جواب ملا:
🔴تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا.

🔵میں نے کہا:
میری راہوں میں بہت پریشانیاں ہیں.
جواب ملا:
🔴جو اللہ سے ڈرتا ہے، اللہ اس کی نجات کی صورت نکال دیتا ہے.

🔵میں نے کہا: میرے بہت سے ادھورے خواب ہیں.
جواب ملا:
🔴مجھ سے دعا کرو میں قبول کروں گا.

خوش نصیب ہوں میں، کیونکہ مسلمان ہوں.

🔷كسی کو سلام کروں تو نیکی،
🔷كسی کو مسکراکر دیکھوں تو نیکی،
🔷كوئی کام سے پہلے بسم اللہ پڑھوں تو نیکی،
🔷غصہ پی جاؤں تو نیکی،
🔷سيدھے ہاتھ سے پانی پيوں تو نیکی،
🔷كسی کو صحیح پتہ بتاؤں تو نیکی،
🔷كسي کا حق ادا کروں تو نیکی،
🔷قرآن سنوں یا سناؤں تو نیکی،
🔷ماں باپ کو مسکرا کے دیکھوں تو حج کا ثواب،
🔷یہ تمام بات کسی کو بتاؤں تو نیکی،
🔷وہ عمل کرے تو بھی نیکی.

اللہ تو لٹا رہا ہے بس، ہم لینے والے بن جائیں.
آمین!

جب ہم قرآن پاک اٹھاتے ہیں تو شیطان کے سر میں درد ہوتا ہے،
جب ہم قرآن پاک کھولتے ہیں تو وہ پریشان ہو جاتا ہے،
جب ہم قرآن پاک کو پڑھتے ہیں تو وہ کمزور ہو جاتا ہے،
تو چلو، آو قرآن پاک پڑھیں تاکہ وہ کمزور ہو جائے.
اتنا کمزور کہ ایک دن ایسا آئے کہ وہ اٹھ بھی نہ سکے.
اور کیا آپ جانتے ہیں؟
کہ آپ اس میسج کو فارورڈ کرنے کا ارادہ کرو گے تو شیطان تمہارے ارادے کو کمزور کرنے کی کوشش ضرور کرے گا.
مگر آپ اپنے ارادے کو کمزور نہ ہونے دینا.

please share to all your friends ...

ماری خاص کمزوریاں کیا ہیں*



*ہماری خاص کمزوریاں کیا ہیں*

خلوت کے گناہ

بہت جاندار و شاندار تحریر....پڑهئے گا ضرور...!!!

آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتی ھے جو ہمارے باپ دادا   دیکھے بغیر اللہ کو پیارے ہو گئے ،،
ہم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں ،
(یستخفون من الناس) لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں (ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم) مگر اللہ سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے ،
👈 ہمارا لکھا اور دیکھا ہوا سب ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہو رہا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے

یہ سب امتحان اس لئے ہیں تاکہ (لیعلم اللہ من یخافه بالغیب) اللہ تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللہ تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔

🔹یہ لکھنے والے ہاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں ، سب ایک دن بول بول کر گواہی دیں گے ،،
: { الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ) (یسن – 65)
” آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ھم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔‘

’’ گناہ کے دوران ہمارا کوئی بیوی بچہ یہانتک کہ بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ہستی ہل کر رہ جاتی ھے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ،، امیج خراب ہونے کا ڈر ،،

🔴 اس دن کیا ہو گا جب ہماری بیوی بچے اور والدین بھی سامنے دیکھ رہے ہونگے اور دوست واحباب بھی موجود ہونگے ،، زمانہ دیکھ رہا ہو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ،، ہائے   رسوائی ،،،،،،،،،،،،،،،،

👈 آج بھی صرف توبہ کے چند لفظ اور آئندہ سے پرہیز کا عزم ہمارے پچھلے کیئے ہوئے کو صاف کر سکتا ہے.  اور ہمیں اس رسوائی سے بچا سکتا ھے ،،

🔹 اللہ کے رسول صلي الله عليه وسلم دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللہ میرے باطن کو میرے ظاھر سے اچھا کر دے ،،

خلوت کے گناہ انسان کے عزم وارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ہیں.  یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ھے.
(اِتَّقِ الله حيث ما كنت) جہاں کہیں بھی ہو اللہ سے ڈرو.
اللّہ تعالٰی ہم سب کی حفاظت  فرمائے.
 آمِین..."

بھـــلائی کــرو تو کـــرو بے غرض
غرض کی بھلائی تو ہے ایک مرض

ہر ایک سے بھلائی کرو، پھر اگر وہ اس بھلائی کے لائق تھا تو آپ نے اس(بھلائی ) کو اس کے اصل مقام پر رکھا ، اور اگر وہ اس بھلائی کے لائق نہیں بھی تھا تو آپ اس کے لائق تھے -

‏تمہاری نیت کی پیمائش اس وقت ھوتی ھے جب تم کسی ایسے شخص کے ساتھ بھلائی کرو جو تمھیں کچھ بھی نہیں دے سکتا

حضرت ابوزر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے:
کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے فرمایا!
جہاں کہیں بھی ہواللہ سے ڈرو اور برائی کے بعد بھلائی کرو
تاکہ وہ اسے مٹا دےاور لوگوں سے اچھے اخلاق کےساتھ پیش آؤ.

(جامع ترمزی, جلد اول, حدیث نمبر :2073)

ﺣﺎﺻﻞ"  ﺍﻭﺭ  "ﻻﺣﺎﺻﻞ
ﮐﮯ ﺩﺍﺋﺮﻭﮞ ﻣﯿﮟ ﺳﺐ ﮔﮭﻮﻡ ﺭﮨﮯ ہیں
ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ "ﻧﺎﻗﺪﺭﯼ"
ﺍﻭﺭ
ﻻ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ"ﺣﺴﺮﺕ"
ﺧﺘﻢ ہی نہیں ہوتی.

آخرت اور دنیا کی مثال گندم اور بھوسے جیسی ھے. جس طرح گندم اگانے والے کو بھوسہ مفت مل جاتا ھے. اسی طرح آخرت کمانے والے کو دنیا مفت مل جاتی ھے. جو اللہ کا ھو گیا اللہ اسکا ھو گیا اور جس کا اللہ ھوگیا اسے اور کیا چاھیے.

زندگی کے سفر میں کبھی کبھی
محنت اور ڈگریاں ہار جاتی ہیں ۔
قسمت اور دعائیں جیت جاتی ہیں
زمین والےتمہارا کچھ نہیں بگاڑسکتےاگر تمہاراتعلق آسمان والےسے پختہ ھوجاۓاورجب سجدے طویل ھوجائیں تو مشکلیں
قلیل ھوجاتی ھیں۔

هزاروں دعاؤں کے ساتھ الله پاک ہم سب پرهمیشه مهربان رهے..

عجیب رواج نکلا ہے🌼

             👇
یہ پیغام 9 لوگوں تک بھیجں تو دلی مراد پوری ہوگی

            👇
یہ پیغام 10 لوگوں کو سینڈ کریں ورنہ 10 سال کے لئے کوئی بری قسمت ہو گئی

           ❓
کیا اب قسمت کا فیصلہ موبائل کرینگے۔۔۔؟

5 دنوں میں
خوشخبری ملے گی ،
جنت ملے گی وغیرہ۔

           ❓

کیا ہم اپنے دین کو اتنا ہی جانتے ہیں کہ بٹن پریس کرنے سے

جنت مل جائے ،بری قسمت ہو جائے تو پھر

             🌿

              نماز

               🌿
                 روزہ

                 🌿
                  حج

                 🌿
                  زکواة

                  🌿
                  جہاد

           اور دیگر اعمال
                   🌿

            کس کام کے..؟

                  ❓
        کیا پیغامات سینڈ کرنے سے مراد پوری ہو گی ؟
              تو
الله جلال جلالہ🌹🌹
    کے سامنے ھاتھ پھیلانا کس کام کا۔

               ❌
           ایسے
پیغامات آئے تو فوری
     ❌Delete❌
          کریں
        پلیز یہ پیغام
               📩
     زیادہ سے زیادہ
    لوگوں تک پہنچائیں
   تاکہ یہ فتنہ ختم ہو

🚫WhatsApp users🚫

👇ان پانچ باتوں کا خیال رکھیں👇
1⃣ کسی اسلامی مہینے کی مبارکباد دینے سے جنت واجب نہیں ہوتی❌

2⃣ خوشخبری اللہ تعالی دیتا ہے دس لوگوں کو send کرنے سے نہیں ملتی❌

3⃣ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قسم دے کر msg forward کرنے کو کہنا حرام ہے

4⃣ پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم, بی بی زینب اور بی بی فاطمہ کے خواب میں آنے والے msg forward نہ کریں❌

5⃣ کوئی بھی قرآنی آیات یا حدیث پاک یا کسی صحابی کا قول confirm کئے بغیر forward نہ کریں❌

⬅ شیئر کریں تاکہ لوگوں کی اصلاح ہو جائے➡

يہ بندگی خدائی ، وہ بندگی گدائی
يا بندہ خدا بن يا بندہ زمانہ
غافل نہ ہو خودی سے ، کر اپنی پاسبانی
شايد کسی حرم کا تو بھی ہے آستانہ
اے لا الہ کے وارث! باقی نہيں ہے تجھ ميں
گفتار دلبرانہ ، کردار قاہرانہ
تيری نگاہ سے دل سينوں ميں کانپتے تھے
کھويا گيا ہے تيرا جذب قلندرانہ
راز حرم سے شايد اقبال باخبر ہے
ہيں اس کی گفتگو کے انداز محرمانہ

موت کیا ہے۔
سب سے پہلے میری موت پر مجھ سے جو چھین لیا جائے گا وہ میرا نام ہوگا! !!
اس لئے جب میں مرجاوں گا تو  لوگ کہیں گے کہ" لاش کہاں" ہے؟
اور مجھے میرے نام سے نہیں پکاریں گے ۔۔!
اور جب نماز جنازہ پڑھانا ہو تو  کہیں گے  "جنازہ لےآؤ "!!!
میرانام نہیں لینگے ۔۔!
اور جب میرے دفنانے کا وقت آجائےگا تو کہیں گے  "میت کو قریب کرو" !!! میرانام بھی یاد نہیں کریں گے ۔۔۔!
اس وقت نہ میرا نسب اور نہ  ہی قبیلہ میرے کام آئے گا اور نہ ہی میرا منصب اور شہرت۔۔۔
کتنی فانی اور دھوکہ کی ہے یہ دنیا جسکی طرف ہم لپکتے ہیں۔۔
پس اے زندہ انسان ۔۔۔ خوب جان لے کہ تجھ پر غم و افسوس تین طرح کا ہوتا ہے  :

1۔ جو لوگ تجھے سرسری طور پر جانتے ہیں وہ مسکین  کہکر غم کا اظہار کریں گے ۔
2۔ تیرے دوست چند گھنٹے یا چند روز تیرا غم کریں گے اور پھر اپنی اپنی باتوں اور ہنسی مذاق میں مشغول ہو جائیں گے ۔
3۔ زیادہ سے زیادہ گہرا غم گھر میں ہوگا وہ تیرے اہل وعیال کو ہوگا جو کہ ہفتہ، دو ہفتے یا دو مہینے اور زیادہ سے زیادہ ایک سال تک ہوگا ۔
اور اس کے بعد وہ تجھے یادوں کے پنوں میں رکھ دیں گے! !!

لوگوں کے درمیان تیرا قصہ ختم ہو جاۓ گا
اور تیرا حقیقی قصہ شروع ہو جاۓ گا۔ وہ ہے آخرت کا ۔

تجھ سے چھین گیا تیرا ۔۔۔
1۔ جمال ۔۔۔
2۔ مال۔۔
3۔ صحت۔۔
4۔ اولاد ۔۔
5۔ جدا ہوگئےتجھ سے مکان و محلات۔
6۔ بیوی ۔۔۔
7۔  غرض ساری دنیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اور کچھ باقی نہ رہا تیرے ساتھ سوائے تیرے اعمال کے۔
اور حقیقی زندگی کا آغاز ہوا ۔

اب سوال یہاں یہ ہیکہ :

تو نے اپنی قبر اور آخرت کے لئے اب سے  کیا تیاری کی ہے ؟
یہی حقیقت ہے جسکی طرف توجہ چاہئے  ۔۔
اس کے لیے تجھے چاہئے کہ تو اہتمام کرے :
1۔ فرائض کا
2۔ نوافل کا
3۔پوشیدہ صدقہ اور صدقہ جاریہ کا۔۔۔۔۔
4۔ نیک کاموں کا
5۔ رات کی نمازوں کا
شاید کہ تو نجات پاسکے۔

اگر تو نے اس مقالہ سے لوگوں کی یاددہانی میں مدد کی جبکہ تو ابھی زندہ ہے
تاکہ اس امتحان  گاہ میں امتحان کا وقت ختم ہونے سے تجھے شرمندگی نہ ہو اور امتحان کا پرچہ بغیر تیری اجازت کے تیرے ہاتھوں سے چھین لیا جائے
اور تو تیری اس یاددہانی کا اثر قیامت کے دن تیرے اعمال کے ترازو میں دیکھےگا
(اور یاددہانی کرتے رہئے بیشک یاددہانی مومنوں کو نفع دیگا)

میت صدقہ کو کیوں ترجیح دیتی ہے اگر وہ دنیا میں واپس لوٹا دی جائے۔۔
جیسا کہ قرآن میں ہے۔

 "اے رب اگر مجھے تھوڑی دیر کے لئے واپس لوٹا دے تو میں صدقہ کروں اور نیکوں * میں شامل ہو جاؤں*  (سورة المنافقون )

یہ نہیں کہیگا کہ۔۔
عمرہ کروں گا
نماز پڑھوں گا
روزہ رکھوں گا

علماء نے کہا کہ :
میت  صدقہ کی تمنا اس لئے کریگا کیوں کہ وہ مرنے کے بعد  اس کا عظیم ثواب اپنی آنکھوں سے دیکھے گا۔

اس لئے صدقہ کثرت سے کیا کرو
بیشک مومن قیامت کے دن اپنے صدقہ کے سایہ میں ہوگا
اور آپ اس وقت یہ صدقہ کرسکتے ہیں کہ 10 سکنڈ کے اندر اس میسیج کو نصیحت کی نیت سے پھیلائے ۔
         Forward to all...

*پیارے دوستوں کوئی بھی گناہ کا کام اس گروپ میں نہ کرنا*

🌿🍇🌹🌱🌴🌴🌱🌹🌿
*اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*،
*اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ*
  🌴🌱🌿🍇🌹🌿🌱🌴

*آپکی دعا کا طلب گار*

Thursday, May 3, 2018

Shab_e_barat ki Azmat

*شبِ برأت*

اللہ تعالیٰ اس رات اپنے بے شمار گناہ گار بندوں کی بخشش فرماتے ہیں ، یہ رات ماہ شعبان کے نصف میں آتی ہے ۔ احادیث مبارکہ میں ماہ شعبان کے متعدد فضائل مذکور ہیں ۔ یہ رمضان المبارک کی تیاری کا مہینہ ہے، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے اس ماہ کی عبادات کے بارے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول یہ ذکر کیا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مہینے کثرت سے روزے رکھتے تھے ، بلکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم امت کو اس ماہ کی فضیلت کو حاصل کرنے کی ترغیب نہایت دلنشین انداز میں دی ہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شعبان کے بارے میں فرمایا :یہ رجب اور رمضان کے درمیان واقع ایک مہینہ ہے جس کی برکت سے لوگ غافل ہیں۔ اس ماہ میں اللہ تعالیٰ کے سامنے اعمال پیش کئے جاتے ہیں، میری خواہش ہے کہ میرے اعمال اس حال میں پیش ہوں کہ میں روزہ سے ہوں بلکہ ام المومنین سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا کی روایت سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس ماہ میں روزوں کا اہتمام اس لیے فرماتے کہ اللہ تعالیٰ سال بھر میں فوت ہونے والوں کے نام اسی ماہ میں لکھوا دیتے ہیں ، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :میری خواہش ہےکہ میری موت کافیصلہ اس حال میں ہو کہ میں روزہ سے ہوں۔ 

اس ماہ میں ایک رات جو کہ شب برات کے نام سے معروف ہے، فارسی زبان کے اس لفظ کا معنی ہوتا ہے نجات پانے والی رات ۔ اس رات بے شمار گناہ گار لوگوں کی اللہ پاک بخشش فرماتے ہیں اس لیے اس کا یہ نام پڑ گیا ورنہ  اسے  لیلۃ من نصف شعبان کہا جاتا ہے ،یعنی پندرہویں شعبان کی رات ۔  یہ شعبان کی 14 تاریخ کے سورج غروب ہونے سے شروع ہوتی ہے اور15 تاریخ کی صبح صادق تک رہتی ہے۔ 

اس رات کے بارے میں بھی اعتدال کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے بعض لوگ تو سرے سے اس کی فضیلت کا انکار کرتے ہیں اور بعض لوگ اس رات میں اپنی طرف سے بعض من گھڑت باتیں شامل کر کے اسے دین کا نام دیتے ہیں ۔ افراط و تفریط سے ہٹ کر اگر اعتدال کو ملحوظ رکھتے ہوئے دیکھا جائے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس کے فضائل و مناقب مذکور ہیں لیکن بدعات و اختراعات سےپاک ہیں ۔

 اس رات کی فضیلت کے بارے تقریباً دس صحابہ کرام سے روایت منقول ہیں جن میں مشترکہ طور پر یہ بات پائی جاتی ہے کہ اس رات کے فضائل موجود ہیں ۔ اس لیے نہ تو سرے سے انکار کرنا اور نہ ہی حد سے بڑھ کر رسومات و خرافات مثلاً حلوے مانڈےضرور پکانا،آتش بازی کرنا،مرد وں اور عورتوں کا مخلوط اجتماع کرنا، عورتوں کا قبرستان جانا، مَردوں کا قبرستان جانے کو بہت ضروری خیال کرنا، ساری رات جاگنے کو ضروری تصور کرنا ، انفرادی عبادات کو اجتماعی شکل میں تبدیل کرنا جیسے صلوٰۃ التسبیح وغیرہ وغیرہ کو اس میں زبر دستی شامل نہ کیے جائیں بلکہ اعتدال کے ساتھ جتنے فضائل احادیث میں مذکور ہیں ان کو اسی درجے میں تسلیم کرنا چاہیے ۔ 

عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ  قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَليْهِ وسَلَّمَ : إِذَا كَانَتْ لَيْلَةُ النِّصْفِ مِنْ شَعْبَانَ، فَقُومُوا لَيْلَهَا وَصُومُوا نَهَارَهَا ، فَإِنَّ اللَّهَ يَنْزِلُ فِيهَا لِغُرُوبِ الشَّمْسِ إِلَى سَمَاءِ الدُّنْيَا ، فَيَقُولُ : أَلاَ مِنْ مُسْتَغْفِرٍ لِي فَأَغْفِرَ لَهُ , أَلاَ مُسْتَرْزِقٌ فَأَرْزُقَهُ , أَلاَ مُبْتَلًى فَأُعَافِيَهُ , أَلاَ كَذَا أَلاَ كَذَا ، حَتَّى يَطْلُعَ الْفَجْرُ.

📚 سنن ابن ماجہ باب ما جاء فی لیلۃ النصف من شعبان 

ترجمہ: حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب شعبان کی پندرہویں شب ہو تو اس رات میں قیام کرو اوراس دن روزہ رکھو، اس لئے کہ اللہ تعالیٰ غروب آفتاب کے وقت سے آسمان دنیا پراعلان فرماتے ہیں : کیا کوئی ہے مغفرت طلب کرنے والا کہ میں اس کی مغفرت کروں؟ کیا کوئی ہے رزق کو تلاش کرنے والا کہ میں اسے رزق عطا کروں ؟ کیا کوئی مصیبت کا مار اہے کہ میں اس کی مصیبت دور کروں؟ کیا کوئی ایسا ہے؟ کیا کوئی ایسا ہے؟ حتی کہ صبح صادق کا وقت ہوجاتا ہے۔

اس رات عشاء اور فجر کی نمازیں وقت پر باجماعت ادا کریں۔اپنی ہمت اور توفیق کے مطابق نفل نمازیں خاص کر نماز تہجد ادا  کریں،انفرادی طور پر صلاۃ التسبیح پڑھیں،قرآن پاک کی تلاوت کریں، کثرت سے اللہ کا ذکرکریں، اللہ تعالیٰ سے خوب دعائیں مانگیں، دنیا و آخرت کی بھلائیاں مانگیں،خاص کر اپنے گناہوں کی مغفرت چاہیں،زندگی میں کبھی اس رات قبرستان جائیں، اپنے اور میت کےلئے دعائے مغفرت کریں۔

اس رات کی فضیلت میں مذکور روایات کا خلاصہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اس رات کو تمام مخلوق کی مغفرت کا اعلان فرماتے ہیں سوائے چند بد نصیب لوگوں کے۔  وہ بدنصیب اشخاص یہ ہیں: 

*نمبر1:مشرک:* یعنی اللہ تعالیٰ کی ذات اور صفات خاصہ میں کسی مخلوق کو شریک کرنے والا ، صفات خاصہ سے مراد وہ صفات ہیں جو صرف اللہ تعالیٰ کے ساتھ خاص ہیں مثلاً: بغیر اسباب کے محتاج ہونے کے زندگی اور موت دینا ، رزق دینا ، اولاد دینا ، عزت و ذلت دینا ، بگڑی بنانا ، مشکلات کو حل فرمانا وغیرہ ۔ 

*نمبر 2: قاتل:* یعنی کسی کو ناحق قتل کرنے والا ۔ اس کی وضاحت اس لیے ضروری ہے کہ اگر کوئی شخص غلبہ اسلام کے لیے شرپسند دشمنان اسلام کو قتل کرتا ہے یا حکومتی طور پر اس کی یہ ڈیوٹی ہے کہ وہ فسادیوں کو قتل کرے، سولی پر چڑھائے ، کسی کو قصاصاً قتل کرے ، یا کسی ایسے انسان کو قتل کرے جس کاقتل کرنا شریعت میں جائز قرار دیا گیا ہو تو ایسے اشخاص اس وعید میں شامل نہیں ہیں ۔ کیونکہ ایسے امور میں وہ شرعاً قاتل شمار نہیں ہوتے ۔ 

*نمبر3:زانی:* یعنی وہ شخص جو اسلام کے مقرر کردہ جائز طریقے سے ہٹ کر جنسی خواہشات کی تکمیل کرتا ہے ، وہ زانی کہلاتا ہے ۔ زنا کا اصل مفہوم یہ ہے مرد و عورت بغیر نکاح کے آپس میں جنسی ملاپ کریں ، فقہاء کرام فرماتے ہیں کہ زنا اور لواطت دونوں کے لیے وعید ہے یعنی کوئی مردکسی عورت کے ساتھ ، یا کوئی مرد کسی اور مرد کے ساتھ ، یا کوئی عورت کسی اور عورت کے ساتھ جنسی ملاپ کرتے ہیں تو یہ سب عرف میں زانی شمار ہوتے ہیں ۔ 

*نمبر4: شرابی:* یعنی وہ شخص جو شراب پیتا ہے ، یاد رکھیں کہ شراب پینا حرام ہے، خواہ اس سے کسی کو نشہ چڑھے یا نہ چڑھے ، کم مقدار میں پیے یا زیادہ ، خوشی کے موقع پر پیے یا پریشانیوں کو کم کرنے کا بہانہ بنا کر ، ہر حال میں شراب ناجائز اور حرام ہے، متعدد احادیث میں شرابی آدمی کے بارے سخت وعیدیں موجود ہیں جن سے ثابت ہوتا ہے کہ شرابی شخص اللہ اس کے رسول اور تمام مومنین کی نگاہ میں برا ہے ، ایسے شخص کے بارے اندیشہ ہے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر نہیں ہو گا ۔
فائدہ: شراب کی طرح دیگر نشہ آور چیزیں مثلا ً: بھنگ ،چرس ، افیون  وغیرہ بھی ناجائز اور حرام ہیں ۔

*نمبر5: متکبر:* یعنی وہ شخص جو حق بات کو ضد و عناد کی وجہ سے قبول نہ کرے اور غلط نظریات پر جما رہے ، اپنے سے کم حیثیت لوگوں کو حقارت کی نگاہ سے دیکھے۔ غرور ، گھمنڈ ، تعلی اور انانیت کی وجہ سے اس کی گردن اکڑی رہتی ہو۔ دوسروں کو کمتر اور خود کو برتر سمجھنے والا شخص متکبر کہلاتا ہے ۔ یہاں ایک غلط فہمی کا ازالہ ضروری ہے کہ بعض لوگ کسی صاحب حیثیث شخص کو بڑا مکان ، اچھا لباس ، عمدہ سواری ، مہنگی اشیاء استعمال کرتے ہوئے دیکھ لیں تو فوراً فتوے بازی شروع کر دیتے ہیں کہ فلاں شخص متکبر ہے۔ اللہ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: وہ شخص جنت میں داخل نہیں ہوگا جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر کبر ہوگا ۔ اس شخص نے سوال کیا کہ یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انسان اس بات کو پسند کرتا ہے کہ اس کا کپڑا اچھا ہو ، اس کی جوتی اچھی ہو ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا):اس میں کوئی حرج کی بات نہیں کیونکہ ( بے شک اللہ تعالیٰ خود بھی خوبصورت ہیں اور خوبصورتی کو پسند بھی فرماتے ہیں) اس لیے ان باتوں کا تکبر سے کوئی تعلق نہیں ( ہاں کبر یہ ہے کہ انسان حق بات کا انکار کرے اور مخلوق خدا کو اپنے سے کمتر سمجھے ۔ معلوم ہوا کہ متکبر وہ ہوتا ہے جو اسلامی تعلیمات کو اپنانے کے لیے تیار نہ ہو اور شرعی احکامات پر عمل کرنے کو اپنی خود ساختہ  حیثیت کے خلاف سمجھ کر چھوڑ دیتا ہو۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص تکبر کی وجہ سے شلوار کو ٹخنوں سے نیچے لٹکاتا ہو ا س کی بھی شب برات میں بخشش نہیں ہوتی ۔ 

*نمبر6: والدین کا نافرمان:* اس بابرکت رات میں جب گناہ گاروں کی بخشش ہو رہی ہوتی ہے تو دیگر چند بدنصیبوں کی طرح والدین کا نافرمان بھی اللہ کی رحمت سے محروم رہ جاتا ہے ۔ والدین کی نافرمانی کو ایک حدیث پاک میں شرک کے بعد سب سے بڑا گناہ شمار کیا گیا ہے ۔ کبیرہ گناہوں کی فہرست میں والدین کی نافرمانی سر فہرست ہے ، ایک حدیث پاک میں ہے کہ والدین یا تو انسان کے لیے جنت کا باعث ہیں یا پھر جہنم کا ۔ اگر ان سے حسن سلوک کرے گا، ان کی خدمت کرے گا اور ان کی ضروریات کو ادب و احترام سے پورا کرے گا تو جنت ورنہ جہنم ۔ اس لیے یہ اتنا بڑا جرم ہے کہ اس رات جب اللہ تعالیٰ کے رحم و کرم کے بادل برس رہے ہوتے ہیں تو والدین کا نافرمان پھر بھی محروم رہ جاتا ہے ۔

ہمارے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ ہمارے والدین کیا ہماری جنت کا باعث بن رہے ہیں یا ہم خود ان کی ناقدری کر کے اپنے لیے جہنم کا باعث بنا رہے ہیں ؟ ؟

*نمبر7:بغض رکھنے والا:* یعنی وہ انسان جو اپنے دل میں اپنے کسی دوسرے مسلمان کا برا سوچے ، دل میں محبت کی بجائے نفرت پالے ، اس کے لیے پیار کے جذبات کے بجائے دشمنی رکھے ، اسے راحت دینے کے بجائے تکلیف دینے کے منصوبے بنائے ، عزت دینے کے بجائے رسوا کرنے کی جستجو میں لگا رہے ، اسے خوشیاں دینے کے بجائے پریشانیوں میں مبتلا رکھے وہ شخص کینہ پرور کہلاتا ہے۔ شب برات میں ایسا شخص بھی اللہ کی رحمت سے محروم رہ جاتا ہے ۔ اس سے معلوم ہوا کہ اپنے مسلمان بھائیوں کو پریشان کرنا ، تکلیف دینا ، اس سے دشمنی رکھنا ، اس کا برا سوچنا اللہ کے ہاں اتنا بڑا جرم ہے کہ دریائے رحمت کے جوش کے وقت بھی ایسا انسان محروم رہ جاتا ہے ۔

*نمبر8:قاطع الرحم:* یعنی وہ انسان جو رشتوں کو جوڑنے کے بجائے توڑتا ہے ، صلہ رحمی کرنے پر متعدد احادیث موجود ہیں جن کا تذکرہ ہم نے صلہ رحمی کے عنوان سے مختصر طور پر ذکر کر دیا ہے ۔دنیاوی معاملات کی وجہ سے بول چال ختم کرنے والا ، رشتہ ناتےختم کرنے والا ، خوشیوں اور غمیوں میں آپس میں الگ ہونے والا،قریبی رشتہ داروں ، بہن بھائیوں ، عزیز و اقارب سے اپنے تعلقات ختم کرنے والا قاطع الرحم کہلاتا ہے ۔ یہ بھی اس مقدس رات میں اللہ کی بے پناہ رحمت سے کچھ بھی حاصل نہیں کر پاتا۔ 

یاد رکھیں اللہ کی رحمت بے انتہاء ہے لیکن اس رحمت کو لینے لیے ہمارا دل بھی سیدھا ہونا ضروری ہے ۔ اگر ہم اپنے دل کو اس قابل ہی نہ بنائیں کہ جو اس کی رحمت کو قبول کرے تو اس میں غلطی ہماری ہے اللہ کی رحمت میں کمی نہیں ۔ اس کی مثال یوں سمجھ لیں کہ کوئی شخص یہ اعلان کرے کہ آج میں اللہ کے نام پر خیرات کرتا ہوں ۔ فقیر لوگ جمع ہو جائیں اور اپنے اپنے برتن اٹھائے ہوئے ہوں تو ہر اس فقیر کو خیرات نصیب ہو گی جس کا برتن صحیح سلامت ہو اور سیدھا ہو ۔ اگر کوئی فقیر اور حاجت مند کا برتن ہی پاس نہ ہو ، یا سیدھا نہ ہو یا اس میں بہت بڑا سوراخ ہو تو وہ محروم ہی رہے گا ۔ اس میں قصور اللہ کے نام پر خیرات کرنے والے سخی کا نہیں بلکہ اس فقیر کا ہے جو اپنے پاس کشکول بھی نہ رکھتا ہو یااس کا کشکول ٹوٹا ہوا ہو ۔ 

🤲 اللہ ہمیں اپنی رحمت سے محروم نہ فرمائے ۔ ہمیں بھی اپنی غلطیوں کو دور کرنے کی کوشش کرنی ہوگی ورنہ اس رات باقی سب بخشے جائیں گے اور ہم ہاتھ ملتے رہ جائیں گے ۔ اللہ تعالیٰ غلطیوں کو دور کرنے کی بھی توفیق عطاء فرمائے اور اپنی رحمت سے ہمیں اس رات کو اعتدال کے ساتھ گزارنے کی توفیق نصیب فرمائے ۔ آمین یا رب العالمین  بجاہ النبی الکریم صلی اللہ علیہ 
FAHAD HUSSAIN.                        

A small story of my life

وہ گرمیوں کی ایک تپتی دوپہر تھی۔ دفتر سے میں نے چھٹی لی ہوئی تھی کیونکہ گھر کے کچھ ضروری کام نمٹانے تھے۔ میں بچوں کو کمپیوٹر پر گیم کھیلنا سکھا رہا تھا کہ باہر بیل بجی۔ کافی دیر کے بعد دوسری بیل ہوئی تو میں نے جا کر دورازہ کھولا۔ سامنے میری ہی عمر کے ایک صاحب کھڑے تھے۔
"...السلام علیکم ۔۔۔۔!" 
انہوں نے نہایت مہذب انداز میں سلام کیا۔ پہلے تو میرے ذہن میں خیال گزرا یہ کوئی چندہ وغیرہ لینے والے ہیں۔ ان کے چہرے پر داڑھی خوب سج رہی تھی، اور لباس سے وہ چندہ مانگنے والے ہر گز نہیں لگ رہے تھے۔ 
"جی فرمایئے" ، میں نے پوچھا۔ 
"آپ طاہر صاحب ہیں؟" 
’’جی‘‘ میں نے مختصر جواب دیا۔ 
"وہ مجھے رفیق صاحب نے بھیجا ہے۔ غالباً آپ کو کرائے دار کی ضرورت ہے۔" 
ہاں ہاں۔۔۔! 
"مجھے اچانک یاد آیا کہ میں نے دفتر کے ایک ساتھی کو بتایا تھا کہ میں نے اپنے گھر کا اوپر والا پورشن کرائے پر دینا ہے اگر کوئی نیک اور چھوٹی سی فیملی اس کی نظر میں ہو تو بتائے۔ کیونکہ دفتر کی تنخواہ سے خرچے پورے نہیں ہوتے۔ مجھے افسوس ہوا کہ میں نے اتنی دھوپ میں کافی دیر اسے باہر کھڑا رکھا۔"

اسے چھ ماہ کے لیے مکان کرائے پر چاہیے تھا۔ کیونکہ اپنا مکان وہ گرا کر دوبارہ تعمیر کروا رہے تھے۔ میں نے تین ہزار کرایہ بتایا۔ لیکن بات دو ہزار پر پکی ہو گئی۔ 
وہ چلا گیا تو مجھے افسوس ہونے لگا کہ کرایہ کچھ کم ہے۔ گو اوپر صرف ایک چھوٹا سا کمرہ، کچن اور باتھ روم تھا۔ 
مجھے اپنی بیوی کا دھڑکا لگا ہوا تھا کہ اسے معلوم ہو گا تو کتنا جھگڑا ہوگا۔ اور وہی ہوا۔ بقول اس کے دو ہزار تو صرف بچوں کی فیس ہے۔ مجھے اس نے کافی برا بھلا کہا اور میں چپ چاپ سنتا رہا، اور اپنی قسمت کو کوستا رہا ۔ 
میں نے ایم ایس سی بہت اچھے نمبروں سے کیا تھا۔ اس لیے فوراً نوکری مل گئی، نوکری ملی تو شادی بھی فوراً ہو گئی۔
میری بیوی بھی بہت پڑھی لکھی تھی۔ وہ بھی ایک انگریزی اسکول میں پڑھاتی تھی، ہمارے تین بچے تھے۔ مگر گزارا مشکل سے ہوتا تھا۔

اگلے ہی دن وہ صاحب اور ان کے بیوی بچے ہمارے گھر شفٹ ہوگئے۔ ان کی بیوی نے مکمل شرعی پردہ کیا ہوا تھا۔ دونوں بڑے بچے بہت ہی مہذب اور خوبصورت تھے۔ چھوٹا گود میں تھا۔ 
کچھ دنوں بعد ایک دن میں دفتر سے آیا تو میری بیوی نے بتایا کہ میں نے بچوں کو کرائے دار خاتون سے قرآن مجید پڑھنے کے لیے بھیج دیا ہے۔ اچھا پڑھاتی ہیں، ان کے اپنے بچے اتنی خوبصورت تلاوت کرتے ہیں۔

مزید کچھ دن بعد جب میں نے ان کے ایک بیٹے سے تلاوت سنی تو پہلی مرتبہ میرے دل میں خواہش ابھری کہ کاش ہمارے بچے بھی اتنا اچھا قرآن مجید پڑھیں۔ 
ایک دن میں باہر جانے لگا تو اپنی بیوی سے پوچھ ہی لیا کہ وہ پارلر جائے گی تو لیتا چلوں۔ کیونکہ پہلے تو دو مہینے میں تین چار مرتبہ پارلر جاتی تھی اور اس مہینے میں ایک بار بھی نہیں گئی تھی۔
اس نے جواب دیا کہ پارلر فضول خرچی ہے۔ جتنی خوبصورتی چہرے پر پانچ بار وضو کرنے،نماز اور تلاوت سے آتی ہے کسی چیز سے نہیں آتی۔ اگر زیادہ ضرورت ہو تو گھریلو استعمال کی چیزوں سے ہی چہرے پر نکھار رہتا ہے۔
ایک روز میں کیبل پر ڈرامہ دیکھ رہا تھا تو میرے چھوٹے بیٹے نے مجھے بغیر پوچھے ٹی وی بند کر دیا اور میرے پاس آ کر بیٹھ گیا۔ 
"بابا یہ بیکار مشغلہ ہے۔ میں آپ کو اپنے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک واقعہ سناؤں۔" 
مجھے غصہ تو بہت آیا لیکن اپنے بیٹے کی زبانی جب واقعہ سنا تو میرا دل بھر آیا۔ 
"یہ تمہیں کس نے بتایا"، میں نے پوچھا۔ 
"ہماری استانی محترمہ نے۔۔۔ وہ قرآن مجید پڑھانے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام کے متعلق بتاتی ہیں۔" 
اپنے گھر کی اور بیوی بچوں کی تیزی سے بدلتی حالت دیکھ کر میں حیران ہو رہا تھا کہ ایک روز بیوی نے کہا کہ کیبل کٹوادیں۔ کوئی نہیں دیکھتا اور ویسے بھی فضول خرچی اور اوپر سے گناہ ہے۔ 
چند روز بعد بیوی نے شاپنگ پر جانے کو کہا تو میں بخوشی تیار ہو گیا، اس نے کافی دنوں بعد شاپنگ کا کہا تھا ورنہ پہلے تو آئے دن بازار جانا رہتا تھا۔ 
"کیا خریدنا ہے؟"، میں نے پوچھا۔
’’برقعہ۔۔۔۔۔!!‘‘
کیا؟؟ 
میں ہنسا تو وہ بولی،
’’پہلے میں کتنے ہی غیر شرعی کام کرتی تھی، آپ نے کبھی مذاق نہیں اڑایا تھا، اب اچھا کام کرنا چاہتی ہوں تو آپ کو مذاق سوجھ رہا ہے۔‘‘ 
میں کچھ نہ بولا۔ 
پھر چند دن بعد اس نے مجھے کافی سارے پیسے دیئے اور کہا فریج کی باقی قیمت ادا کر دیں۔ تاکہ مزید قسطیں نہ دینی پڑیں۔ 
"اتنے روپوں کی بچت کیسے ہوگئی؟" 
"بس ہو گئی"، وہ مسکرائی 
"جب انسان اللہ کے بتائے ہوئے احکام پر چلنے لگے تو برکت خود بخود ہو جاتی ہے۔یہ بھی وہ کرائے دار خاتون بتایا ہے‘‘ 

سکون میرے اندر تک پھیل گیا۔میری بیوی اب نہ مجھ سے کبھی لڑی، نہ شکایت کی۔ بچوں کو وہ گھر میں پڑھا دیتی ہے۔ خود بچوں کے ساتھ قرآن مجید تجوید سے پڑھنا سیکھ رہی تھی، وہ خود نماز پڑھنے لگی تھی، اور بچوں کو سختی سے نماز پڑھنے بھیجتی۔
مجھے احساس ہونے لگا کہ نجات کا راستہ یہی تو ہے۔ پیسہ اور آرائش سکون نہیں دیتا۔ اطمینان تو بس اللہ کی یاد میں ہے۔ 
مجھے اس دن دو ہزار کرایہ تھوڑا لگ رہا تھا، آج سوچتا ہوں تو لگتا ہے کہ وہ تو اتنا زیادہ تھا کہ آج میرا گھر سکون سے بھر گیا ہے۔

اس تحریر کو شیئر کریں آپکا ایک سینکڈ لگے گا اور لوگوں کے علم میں اضافہ ہوگا 
جزاک اللہ

Why Poorness come to home

Here's some reason why success not come in your lofe, these are reason you can away from this,
Dont Stop.

                گھر میں غربت آنے کے

1 = ٹوٹا هوا سامان استعمال کرنا

2 = گھر میں كوڑا کرکٹ رکھنا

3 = رشتےداروں سے بدسلوکی کرنا

4 = مغرب سے عشاء کے درمیان سونا

5 = مہمان آنے پر ناراض ہونا

6 = آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا

7 = دانت سے روٹی کاٹ کر کھانا

8 = چالیس دن سے زیادہ زیر ناف کے بال رکھنا

9 = دانت سے ناخن کاٹنا

10 = کھڑے کھڑے پیجامہ پہننا

11 = صبح سورج نکلنے تک سونا

12 = درخت کے نیچے پیشاب کرنا

13 = بیت الخلا میں باتیں کرنا

14 = الٹا سونا

15 = قبرستان میں هسنا

16 = پینے کا پانی رات میں کھلا رکھنا

17 = رات میں سوالی کو کچھ نہ دینا

18 = برے خیالات کرنا

19 = بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا

20 = استنجا کرتے وقت باتیں کرنا

21 = ہاتھ دھوئے بغیر کھانا كھانا

22 = اپنی اولاد کو كوسنا

23 = دروازے پر بیٹھنا

24 = بسم اللہ پڑھے بغیر کھانا

25 = غلط قسم کھانا

26 = جوتا چپل الٹا دیکھ کر سیدھا نہیں کرنا

27 = حالات جنابت میں حجامت کرنا

28 = مکڑی کا جالا گھر میں رکھنا

29 = گھڑے میں منہ لگا کر پینا

30 = قرآن مجید نہ پڑھنا

حدیث میں ہے کہ جو دوسروں کا بھلا کرتا ہے
اللہ اس کا بھلا کرتا ہے.
                       ..
چھوٹی سی دعا

"اے اللہ"
جب تو اپنی رحمتوں کے دروازے کھولے اور پکارے ...
"ہے کوئی رحمت مانگنے والا؟
ہے کوئی خوشیاں مانگنے والا؟
ہے کوئی شفا مانگنے والا؟
ہے کوئی میرے "محبوب"
(صلی اللہ علیہ وسلم) "
کی چاہت مانگنے والا؟

تو میری دعا ہے،
"یا اللہ"
ساری خوشی
ساری رحمت
ساری كاميابياں
ساری بركتیں
ساری نعمتیں
"نبی پاک"
(صلی اللہ علیہ وسلم) "
کی چاہت اس شخص کو دے دے جو یہ میسیج پڑھ کے دوسرے کو بھی اس خوبصورت دعا میں شامل کرے ...!
* آمین *
[:نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا.
إن موقعوں پر دعا مانگو اس وقت دعا رد نہیں ہو گی.
1؛-جب دھوپ میں بارش ہو رہی ہو.
2:- جب اذان ہو رہی ہو.
3:- سفر کے دوران.
4:-جمعہ کے دن.
5:-رات کو جب آنکھ کھلے
اس وقت.
6:-مصیبت کے وقت.
7:-فرض نماؤں کے بعد.
آپ (صل اللہ علیہ و سلم ) نے فرمایا:- اللہ👈اس کے چہرے کو روشن کرے جو حدیث سن کے آگے پہنچاتا ہے.
(1:-سبحان الله. )
)2:-الحمد وللہ)
)3:-الله آکبر)
Translate it to know in your own language.
Thank you !

Muslim population in the world

Muslim population in the world,

✊✊ *Muslim* *population*✊✊

1⃣Afghanistan 100%
2⃣Albania 75%
3⃣Algeria 99%
4⃣Angola 25%
5⃣Argentina 2%
6⃣Australia 2.09%
7⃣Azerbaijan 93%
8⃣Bahrin 100%
9⃣Bangladesh 85%
1⃣0⃣Bhutan 5%
1⃣1⃣Brazil 0.6%
1⃣2⃣Burma 10%
1⃣3⃣Canada 1.48%
1⃣4⃣Cntral africn rpblc 55%
1⃣5⃣China 11%
1⃣6⃣Egypt 94%
1⃣7⃣Ethopia 65%
1⃣8⃣Fiji 11%
1⃣9⃣France 7%
2⃣0⃣Georgia 11%
2⃣1⃣Germeny 3.4%
2⃣2⃣Greece 1.5%
2⃣3⃣Guinea 95%
2⃣4⃣Guyana 15%
2⃣5⃣Hongkong 1%
2⃣6⃣India 14%
2⃣7⃣Indonesia 95%
2⃣8⃣Iran 99%
2⃣9⃣Iraq 97%
3⃣0⃣Isreal 14%
3⃣1⃣Italy 1%
3⃣2⃣Japan 1%
3⃣3⃣Jordan 95%
3⃣4⃣Kenya 30%
3⃣5⃣Kuwait 89%
3⃣6⃣Lebanon 70%
3⃣7⃣Libya 100%
3⃣8⃣Maldives 100%
3⃣9⃣Malasiya 52%
4⃣0⃣Mauritius 19.5%
4⃣1⃣Mayotte 99%
4⃣2⃣Nigeria 75%
4⃣3⃣Oman 100%
4⃣4⃣Pakistan 97%
4⃣5⃣Phillipines 14%
4⃣6⃣Qatar 100%
4⃣7⃣Romania 20%
4⃣8⃣Russia 18%
4⃣9⃣Saudi arab 100%
5⃣0⃣Singapore 17%
5⃣1⃣Somalia 100%
5⃣2⃣Sri lanka 9%
5⃣3⃣Sudan 85%
5⃣4⃣Syria 90%
5⃣5⃣Tazakistan 85%
5⃣6⃣Tanzania 65%
5⃣7⃣Thiland 14%
5⃣8⃣Tunisia 98%
5⃣9⃣Turkey 99.8%
6⃣0⃣UAE 96%
6⃣1⃣UK 2.5%
6⃣2⃣USA 3.75%
6⃣3⃣Uzbekistan 88%

*Where* *the* *Prophets* *originated*

🔷Adam(A.S) - Sri Lanka
🔷Nooh(A.S) - Jordan
🔷Shoaib(A.S) - Syria
🔷Saleh(A.S) - Lebanon
🔷Ibrahim(A.S) - Palestine and died in iraq
🔷Ismail(A.S) - Saudi Arabia
🔷Yakoob(A.S) - Palestine
🔷Yahya(A.S) palestine
🔷Zakariya (A.S) palestine
🔷Ishaq(A.S) - Palestine
🔷Yusuf(A.S) - Palestine
🔷Looth(A.S) - Iraq
🔷Ayub(A.S) - Jordan
🔷Hood(A.S) - Yamen
🔷Nabi-Muhammad S.A.W) - Saudi Arabia

📝 *Ages* *of* *Prophets* 📝

✅Adam(A.S) - 1000 Yrs
✅Nooh(A.S) - 950 Yrs
✅Shoaib(A.S) - 882 Yrs
✅Saleh(A.S) - 586 Yrs
✅Zakariyya(A.S) - 207 Yrs
✅Ibrahim(A.S) - 195 Yrs
✅Sulaymaan(A.S) - 150 Yrs
✅Ismail(A.S) - 137 Yrs
✅Yakoob(A.S) - 129 Yrs
✅Musa(A.S) - 125 Yrs
✅Ishaq(A.S) - 120 Yrs
✅Haroon(A.S) - 119 Yrs
✅Yusuf(A.S) - 110 Yrs
✅Eesa(A.S) - 40 Yrs
✅NABI MUHAMMAD(S.A.W) - 63 Yrs

[Plz don't keep it in your :/ inbox, share the knowledge.!!]

Achi adatein

لازمی پڑھیں
Must reading
سب سے پہلے سینڈ کر دو
کیونکہ جب تک کوئی یہ پیغامات پڑھتا رہے گا
جنت میں آپ کے نام کا درخت لگتا رہے گا
Dont Stop.

گھر میں غربت آنے کے اسباب:

1 = غسل خانے میں پیشاب کرنا

2 = ٹوٹی ہوئی كنگھی سے كنگا ​​کرنا

3 = ٹوٹا هوا سامان استعمال کرنا

4 = گھر میں كوڑا کرکٹ رکھنا

5 = رشتےداروں سے بدسلوکی کرنا

6 = بائیں پیر سے پیجامہ پہننا

7 = مغرب سے عشاء کے درمیان سونا

8 = مہمان آنے پر ناراض ہونا

9 = آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا

10 = دانت سے روٹی کاٹ کر کھانا

11 = چالیس دن سے زیادہ زیر ناف کے بال رکھنا

12 = دانت سے ناخن کاٹنا

13 = کھڑے کھڑے پیجامہ پہننا

14 = عورتوں کا کھڑے کھڑے بال باندھنا

15 = پھٹے ہوئے کپڑے جسم پر سینہ

16 = صبح سورج نکلنے تک سونا

17 = درخت کے نیچے پیشاب کرنا

18 = بیت الخلا میں باتیں کرنا

19 = الٹا سونا

20 = قبرستان میں هسنا

21 = پینے کا پانی رات میں کھلا رکھنا

22 = رات میں سوالی کو کچھ نہ دینا

23 = برے خیالات کرنا

24 = بغیر وضو کے قرآن مجید پڑھنا

25 = استنجا کرتے وقت باتیں کرنا

26 = ہاتھ دھوئے بغیر کھانا كھانا

27 = اپنی اولاد کو كوسنا

28 = دروازے پر بیٹھنا

29 = لہسن پیاز کے چھلکے جلانا

30 = فقیر سے روٹی یا پھر اور کوئی چیز خریدنا

31 = پھونک سے چراغ بجھانے

32 = بسم اللہ پڑھے بغیر کھانا

33 = غلط قسم کھانا

34 = جوتا چپل الٹا دیکھ کر سیدھا نہیں کرنا

35 = حالات جنابت میں حجامت کرنا

36 = مکڑی کا جالا گھر میں رکھنا

37 = رات کو جھاڑو لگانا

38 = اندھیرے میں کھانا

39 = گھڑے میں منہ لگا کر پینا

40 = قرآن مجید نہ پڑھنا

حدیث میں ہے کہ جو دوسروں کا بھلا کرتا ہے
اللہ اس کا بھلا کرتا ہے.
                       ..
چھوٹی سی دعا

"اے اللہ"
جب تو اپنی رحمتوں کے دروازے کھولے اور پکارے ...
"ہے کوئی رحمت مانگنے والا؟
ہے کوئی خوشیاں مانگنے والا؟
ہے کوئی شفا مانگنے والا؟
ہے کوئی میرے "محبوب"
(صلی اللہ علیہ وسلم) "
کی چاہت مانگنے والا؟

تو میری دعا ہے،
"یا اللہ"
ساری خوشی
ساری رحمت
ساری كاميابياں
ساری بركتیں
ساری نعمتیں
"نبی پاک"
(صلی اللہ علیہ وسلم) "
کی چاہت اس شخص کو دے دے جو یہ میسیج پڑھ کے دوسرے کو بھی اس خوبصورت دعا میں شامل کرے ...!
* آمین *
[:نبی کریم صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا.
إن موقعوں پر دعا مانگو اس وقت دعا رد نہیں ہو گی.
1؛-جب دھوپ میں بارش ہو رہی ہو.
2:- جب اذان ہو رہی ہو.
3:- سفر کے دوران.
4:-جمعہ کے دن.
5:-رات کو جب آنکھ کھلے
اس وقت.
6:-مصیبت کے وقت.
7:-فرض نماؤں کے بعد.
آپ (صل اللہ علیہ و سلم ) نے فرمایا:- اللہ👈اس کے چہرے کو روشن کرے جو حدیث سن کے آگے پہنچاتا ہے.
(1:-سبحان الله. )
)2:-الحمد وللہ)
)3:-الله آکبر)
پہلے سنڈ کر دو، کیونکہ جب تک کوئی یہ میسج پڑھتا رہے گا.
جنت میں آپ کے نام کے پیڑ لگتے رہیں گے.